جموں //جموں و کشمیر کے حالیہ بیان پر اپنے رد عمل اکا اظہار کرتے ہوئے شیو سینا نے ریست کے گورنر ستیہ پال ملک سے دفعہ370 اور 35 اے پر اپنی پوزیشن واضع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیو سنیا بالا صاحب ٹھاکرے کے لیڈروں نے یہاں بٹڑی براہمناں میں زیر قیادت صدر ڈمپی کوہلی اور جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے ایک احتجاجی مظاہرہ کرکے گورنر کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے گورنر پر حریت لیڈروں کے ساتھ نرم رویہ کا مبینہ الزام لگایا ۔انہوں نے کہا کہ گورنر کو ہندو لیڈروں کے ساتھ ملنے کیلئے وقت نہیں ہے بلکہ حریت لیڈروں کو کھلی دعوت دیتے ہیں۔مظاہرین نے گورنر کی جانب سے دفعہ370 اور 35 Aکی خبروں کو افواہ قرار دینے کی نکتی چینی کی ۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس سلسلہ میں اپنی پوزیشن واضع کرنے کی اپیل کی۔ مظاہرین میں راج سنگھ، میناکشی چھبر، سرجیت سنگھ چب، وکاس بخشی، راجو سلاریہ،پون سنگھ ،سنجیو سودن ،گنیش لعل ،منگو رم و دیگران بھی شامل تھے۔