سول//امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کوریائی جزیرے کے غیر فوجی علاقے (ڈی ایم زیڈ)میں اتوار کے اپنے مجوزہ دورے کے دوران شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ سے بھی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے حکمراں سے تعلقات اچھے ہوئے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے یہاں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے ملاقات کے بعد مسٹر کم سے ملاقات کا اعلان کرکے تمام قیاس آرائیوں کو بھی ختم کردیا ہے ۔تینوں لیڈروں کی غیر فوجی علاقے میں سرحدی گاؤں پنمون جوم میں مقامی وقت کے مطابق دو بجے ملاقات ہوگی۔یواین آئی