Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

وادی کے 42ایجوکیشن زون سربراہوں کے بغیر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 15, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر //وادی کے 42ایجوکیشن زونوں میںسربراہوں کی کرسیاں خالی پڑی ہیں اور محکمہ تعلیم ان اسامیوں کو پُر کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے جبکہ کئی زون کے ڈی ڈی او اختیارات کیلئے فائلیں بھی پچھلے کئی ماہ سے سکریٹریٹ میں پڑی ہیں اور اُن پر کوئی دھیان نہیں دیا جاتا ۔محکمہ ایجوکیشن میں موجود ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پوری وادی میں 42ایجوکیشن زون ایسے ہیں جہاں کوئی بھی مستقل زونل ایجوکیشن افسر موجود نہیں ہے اور نتیجے کے طور پر ان زونوں میں کام کاج مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے ۔صرف کپوارہ ضلع کے ہی چار ایجوکیشن زون ایسے ہیں جہاں پچھلے کئی ماہ سے کوئی بھی زونل ایجوکیشن افسر موجود نہیں اور وہاں پر کام کاج مکمل طور پر مفلوج ہے ۔اسی طرح اننت ناگ ، کپوارہ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ گاندربل ، کولگام ، اننت ناگ پلوامہ اور شوپیاں کے کئی ایجوکیشن زونوں کا حال بھی ایسا ہی ہے ۔ان زونوں کے تحت آنے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیںجبکہ دیگر کام کاج جن میں فایلوں پر دستخط ،جی پی فنڈس کیس اور دیگر دفتری کام بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ ڈی ڈی او اختیارات کیلئے کئی ایک فائلیں بھی سکریٹریٹ میں پڑی ہیں تاہم اُن پر دستحط بھی نہیں کئے جا رہے ہیں اور نہ ہی اُن پر کوئی دھیان دیا جا رہا ہے ۔تاہم اساتذہ کا الزام ہے کہ محکمہ ایجوکیشن کشمیر میں تعلیمی نظام کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ اس وقت وادی میں گرمائی تعطیلات ہیں تاہم 11سو کے قریب تعلیمی ادادے بھی ایسے ہیں جو سربراہ کے بغیر کام چلا رہے ہیں ۔زونل ایجوکیشن آفسوں میں مستقل سربراہاں بھیجنے کیلئے اگرچہ سرکار نے ایک ہفتے کا وقت مانگا تھا لیکن تب سے  ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا لیکن زونوں میں مستقل سربراہ تعینات نہیں کئے جا سکے ہیں ۔محکمہ ایجوکیشن کے ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی ماہ سے ایجوکیشن محکمہ اس سلسلے میں کام کر رہا ہے تاکہ سکولوں میں عملے کی کمی کو پورا کیا جائے ۔انہوںنے اعتراف کیا کہ وادی بھر میں سکولوں میں عملے کی کمی ہے اور ساتھ میں کئی زونل ایجوکیشن دفتر بھی خالی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بارہمولہ اور کپوارہ میں زیادہ ہی پریشانی ہے ۔اس سلسلے میں ہم نے محکمہ ایجوکیشن کے کمشنر سکریٹری سے بات کرنی چاہی تاہم انہوں نے حسب معمول فون اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کی ۔    
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال
یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی
تازہ ترین

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?