بیجنگ / جنیوا // دنیا کے سب سے زیادہ (اب تک 185) ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 41920 لوگوں کی موت ہو چکی
ہے جبکہ قریب 852486 لوگ اس سے متاثر ہیں۔ چین میں اب تک 81518 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 3305 لوگوں کی اس وائرس کے زد میں آنے کے بعد موت ہو چکی ہے۔ اس وائرس کو لے کر تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملات 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔ کورونا کے سلسلے میں سب سے زیادہ سنگین صورتحال اٹلی اور اسپین کی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار کا ہندسہ پار کر 12428 پہنچ گئی ہے۔اسپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8464 ہو گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 95923 ہو گئی ہے۔یوکرین کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ ملک میں راتوں رات متاثرہ افراد کی تعداد 645 سے بڑھ کر 669 ہوگئی ہے۔ لتھوانیا کے پڑوسی ملک لاتیویامیں 48 نئے معاملوں کی اطلاع کے ساتھ انفیکشن کی کل تعداد 446 ہوگئی۔اسی طرح مراکش میں 21 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 683 ہوگئی ہے۔ ارجنٹینا، جنوبی کوریا اور برازیل میں اب تک 400 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 15 ہزار سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔مشرق افریقی ملک کانگو میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے پہلی دو اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔