جموں//بیرونِ یو ٹی درماندہ جموں کشمیر کے شہریوں کو راحت پہنچانے کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے حکومت نے 49218 لوگوں کو براستہ لکھن پور اور 7264 افراد کو خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے15 مئی تک جموں اور اودھمپور واپس لایا ۔ دہلی سے راجدھانی ریل گاڑی کے ذریعے جمعہ کی صبح تک جموں کشمیر کے 900 درماندہ شہری جموں لائے گئے ۔ جبکہ مزید دو ریل گاڑیاں دہلی اور آگرہ سے ریلوے سٹیشن اودھمپور بالترتیب 523 اور 781 مسافروں کو لیکر پہنچیں ۔ ادھمپور میں ریل گاڑیوں کا خیر مقدم ڈپٹی کمشنر اودھمپور نے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ضلع میں ریل گاڑیوں میں سوار ہونے اور اترنے کے دوران مرکزی داخلی امور اور صحت و خاندانی بہبود وزارتوں کی جانب سے جاری رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے کہ تمام مسافر ماسک پہنیں اور سماجی دوری بنائے رکھیں ۔ 15 مئی کی صبح تک براستہ لکھن پور 49218 یو ٹی کے لوگ واپس آئے ہیں جن میں 11513 پنجاب ، 18286 ہماچل پردیش، 3905دہلی ، 650 گجرات ، 1538 راجستھان ، 2401 ہریانہ ، 96 چھتیس گڑھ ، 2666 اُترا کھنڈ ، 326 مہاراشٹرا ، 2766 اُتر پردیش ، 42 اُڑیسہ ، 35 آسام ، 841 مدھیہ پردیش ، 88 دھیرہ دون ، 486 چندی گڑھ ، 316 تلنگانا ، 142 بہار اور 3148 دیگر ریاستوں اور یو ٹیز سے واپس لائے گئے ۔