Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
اداریہ

طبی و نیم طبی عملہ پر کورونا کاوار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 21, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
گزشتہ کچھ روز سے مسلسل ایسی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ جموںوکشمیر کے اُن ہسپتالوں ،جہاں فی الوقت کووڈ۔19مریضوں کا علاج چل رہا ہے ،میں طبی اور نیم طبی عملہ سے وابستہ افراد خود کورونا وائرس کے شکار ہورہے ہیں۔گزشتہ کچھ دنوں میں نہ صرف سرینگر کے صدر ہسپتال میں مختلف شعبوں کے ڈاکٹروں کو کورونا وائرس میں مبتلا پایاگیا بلکہ بڑی تعداد میں نیم طبی عملہ کو بھی قرنطین کردینا پڑا ۔صورتحال کی سنگینی کا یہ عالم تھا کہ صدر ہسپتال سے منسلک سپر سپیشلٹی ہسپتال کے چار اہم شعبوں کو ہی بند کردینا پڑا اور ان میں سرطان کے مریضوںکیلئے کیمو تھراپی کا اہم شعبہ بھی شامل ہے۔اسی طرح کووڈ۔19مریضوںکیلئے مخصوص کئے گئے سکمز میڈیکل کالج ہسپتال بمنہ میں بھی کئی ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور اس وقت بھی اس ہسپتال میں طبی و نیم طبی عملے کی ایک اچھی خاصی تعداد قرنطین میں ہے ۔شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سے بھی ایسی اطلاعات موصول ہوئیں کہ وہاں بھی طبی و نیم طبی عملہ کے کئی اہلکاروں کو کورونا وائرس کا انفیکشن لاحق ہو اہے ۔اس کے علاوہ امراض سینہ کے ہسپتال میں بھی ایسے چند معاملات سامنے آئے ہیں۔جموں صوبہ کا جہاں تک تعلق ہے تو اُس صوبہ میں مریضوںکی شروعات ہی ڈاکٹروں سے ہوئی اور نہ صرف پہلے راجوری کا ایک ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہوا بلکہ بعد میں جموں میڈیکل کالج کی پتھالوجی لیبارٹری میں کورونا ٹیسٹ کرنے سے منسلک ایک ڈاکٹر بھی مثبت قرار پایا  اور اس کے بعد متعدد ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ کے لوگ بھی متاثر ہوئے ،نتیجتاًبڑی تعداد میں طبی و نیم طبی عملہ کو قرنطین کرناپڑا۔
جس طرح سے کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں،اُس سے طبی اداروںمیں بدانتظامی اور لاپرواہیوں کے علاوہ سہولیات کے فقدان کی پول کھل چکی ہے۔کہنے کو تو تمام ہسپتالوں کے منتظمین کہتے ہیں کہ فول پروف تیاریاں کی جاچکی ہیں لیکن درون خانہ وہ بھی جانتے ہیں کہ یہ سب کاغذی گھوڑے ہیں اور زمینی سطح پر اُس معیار کا بندوبست نہیں ہے جو کورونا وائرس تقاضا کرتا ہے۔چونکہ گزشتہ دنوں ایک ڈاکٹر کو شکایت کرنے پر چلتا کیاگیا اور حکومت نے باضابطہ طور ہسپتال عملہ کو متنبہ کیاہے کہ وہ سہولیات پر سوال اٹھانے سے گریز کریں کیونکہ اس کو سروس رولز کی خلاف ورزی سے تعبیر کرکے ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جاسکتی ہے تو اس کے بعد ملازمین خاموش ہوگئے ہیں ،ورنہ کہنے کو تو انکے پاس بھی بہت کچھ ہے اور سچ تو یہ ہے کہ وہ ان کمیوںکا رونا بھی رورہے ہیں لیکن نام ظاہر کرنے سے ڈرتے ہیں۔
طبی و نیم طبی عملہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہمارے صف اول کے سپاہی ہیں اور ہمارے پاس دنیا کے مکمل اعدادوشمار ہیں کہ کس طرح یہ لڑائی لڑنے کے دوران بڑی تعداد میں ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ لوگ کے کورونا کا شکار ہوکر یہ جنگ ہار بیٹھے ۔جموںوکشمیر میں بھی فی الوقت یہ جنگ ان لوگوں کے سہارے ہی لڑی جارہی ہے اور اگر خدانخواستہ صف اول کے ان سپاہیوںکی ہی زندگی خطرے میںپڑجائے تو باقی لوگوںکا پھر خد اہی حافظ ہے ۔چونکہ یہ لوگ براہ راست ایسے مریضوں کو ڈیل کررہے ہیں تو ان کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جانی چاہئے ۔انہیں مکمل حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے علاوہ ان کی ذہنی و جسمانی حالت صحیح رکھنے کا بھی انتظام کیاجاناچاہئے ۔اس کے علاوہ ہسپتال کی صفائی ستھرائی کا نظام بھی درست کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ ہسپتال کورونا کے ہاٹ سپاٹ نہ بن جائیں۔
ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ کو سلام کرکے ان کی خدمات کا اعتراف کرناہی کافی نہیں ہے ۔جنگ بہت طویل ہے اور ہمیں اس طویل جنگ کی منصوبہ بندی بھی اسی حساب سے کرنی ہے ۔اولین فرصت میں اس جنگ کیلئے ہمارا دفاع مضبوط ہوناچاہئے اور یہ دفاع تبھی مضبوط ہوگا جب ہمارے صف اول کے سپاہیوں کا دفاع مضبوط بنایا جائے ۔ڈاکٹر وں اور نیم طبی عملہ پر مشتمل ہمارے صف اول کے سپاہی سلامت رہیں تو وہ ہمارے لئے لڑتے رہیں گے لیکن خدانخواستہ اگر ہماری غلط منصوبہ بندی اور لاپرواہی کی وجہ سے ان کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں تو ہمیں بچانے والا کوئی نہیں ہوگا اور اُس صورت میں پھر یہ کوروناوائرس خونی بن کر پورے معاشرے کو ہی نگل لے گا۔
 اس لئے وقت کی پکار ہے کہ صف اول کے ان سپاہیوں کی جان بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ یہ دوسرے لوگوںکی جان بچانے کے عمل میں بے فکر رہیں اور بنا کسی خطرہ کے اپنا مسیحائی فریضہ انجام دے سکیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

اداریہ

مضر صحت خوراک کی جانچ کون کرے؟

May 10, 2025
اداریہ

ہمہ موسمی شاہرا ئوں کا خواب کب شرمندہ تعبیر ہوگا؟

May 8, 2025
اداریہ

معذورین اور ہماری ذمہ داریاں

May 7, 2025
اداریہ

مینڈھرالمناک سڑک حادثہ | انسانی المیہ پر یہ مصنوعی اشک شوئی کب تک ؟

May 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?