نئی دلی // ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اب تک کورونا وائرس سے 151767 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4337 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ ملک میں فی الحال کوروناکے کل 83004 فعال معاملے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 6535، پیر کو 6977 اور اتوار اور ہفتہ کو بالترتیب 6767 اور 6654 نئے کیس سامنے آئے تھے ۔ مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ اس ریاست میں کورونانے کافی تباہی برپاکی ہے ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2091 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں اب تک اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 54758 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 1792 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 16954 اس انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے ۔ تمل ناڈو میں اب تک 17728 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 127 اموات ہوئی ہے ۔ وہیں 9342 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے ۔ کووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات تیسرے نمبر پر ہے ۔ گجرات میں اب تک 14821 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 915 لوگوں نے جان گنوائی ہے ۔ اس کے علاوہ 7139 لوگ اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کوروناکی وجہ قومی دارالحکومت کی حالت بھی کافی تشویشناک ہے ۔ دہلی میں 14465 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 228لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ وہیں 7223 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔ راجستھان میں بھی کوروناتیزی سے پاؤں پھیلا رہا ہے ۔ یہاں کورونامتاثرین کی تعداد 7536 ہو گئی ہے اور 170 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ، جبکہ 4171 لوگ مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔
نئے معاملوں میں جزوی کمی
نئی دہلی// ملک میں گزشتہ دو دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی آئی اور تقریباً 4000 لوگوں کے صحت مند ہونے سے جہاں تھوڑی راحت ملی ہے ، وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں انفیکشن کے 6387 نئے کیس سامنے آنے سے ملک میں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 1.50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ہندوستان اس انفیکشن سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں 10 ویں نمبر پر ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 6387 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور 170 لوگوں نے اپنی جان گنوائی۔ وہیں اس مدت میں 3935 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔