نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دور میں ملک بھر میں مزدوروں کو ہوئی پریشانی اور دکھ تکلیف کے لئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ ان مزدوروں کی طاقت سے مشرقی ہندوستان کی ترقی کے وسیع امکانات بھی کھلے ہیں اور حکومت نے اس سمت میں قدم اٹھانا شروع کردیا ہے ۔ مودی نے آکاش وانی پر نشر من کی بات پروگرام میں کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کا یہ راستہ لمبا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھی کوئی طبقہ ایسا نہیں ہے جو مشکل میں نہ ہو،پریشانی میں نہ ہو،اور اس بحران کی سب سے بڑی چوٹ،اگر کسی پر پڑی ہے ،تو ہمارے غریب مزدورطبقے پر پڑی ہیں۔ان کی تکلیف اور ان کا درد الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ہم میں سے کون ایسا ہوگا جو ان کی اور ان کے کنبے کی تکلیفوں کا تجربہ نہ کر رہا ہو۔ہم سب مل کر ان کی تکلیف اور درد کو بانٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔مسٹر مودی نے مزدور اسپیشل ٹرینوں کی سمت اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے ساتھ دن رات لگے ہوئے ہیں۔مرکز ہو،ریاست ہو،مقامی سوراج کی تنظیمیں ہوں،ہر کوئی دن رات محنت کررہا ہے ۔جس طرح ریلوے کے ملازمین آج لگے ہوئے ہیں،وہ بھی ایک طرح سے اول صف میں کھڑے کورونا سپاہی ہی ہیں۔لاکھوں مزدوروں کو،ٹرینوں سے ،اور بسوں سے ،صحیح سلامت لے جانا،ان کے کھانے پینے کی فکرکرنا،ہر ضلع میں قرنطینہ مراکز کا انتظام کرنا،سبھی کی ٹیسٹنگ ،چیک اپ،علاج کا انتظام کرنا،یہ سبھی کام مسلسل بہت بڑے پیمانے پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو منظر آج ہم دیکھ رہے ہیں،اس سے ملک کو ماضی میں جو کچھ ہوا،اس کے جائزے اور مستقبل کے لئے سیکھنے کا موقع بھی ملا ہے ۔آج ہم ہمارے مزدوروں کے درد میں،ملک کے مشرقی حصے کے درد کو دیکھ سکتے ہیں۔جس مشرقی حصے میں ملک کا گروتھ انجن بننے کی صلاحیت ہے ،جس کے مزدوروں کی طاقت میں،ملک کو،نئی اونچائی پر لے جانے کی صلاحیت ہے ،اس مشرقی حصے کی ترقی بہت ضروری ہے ۔ملک نے ،جب مجھے خدمت کا موقع دیا،تبھی سے ہم نے مشرقی ہندوستان کی ترقی کو ترجیح دی ہے ۔مجھے اطمینا ہے کہ گزشتہ برسوں میں،اس سمت میں بہت کچھ ہوا ہے ۔
خود کفیل ہندوستان صحیح اقدام
نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتصادی محاذ پر حکومت کے ذریعہ حال ہی میں کئے گئے فیصلوں کو صحیح سمت میں اٹھایاگیاقدم قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ اس سے دیہی علاقوں میں صنعتی کام بڑھیں گے اور مقامی مصنوعات کو فروغ ملے گا۔ مودی نے آکاش وانی پر اپنے65ویں ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’میں قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے متعدد ایسے چیلنجز پیدا ہوئے ہیں جن کا حل ممکن ہے ۔اگر وقت پر اقدام کئے گئے ہوتے تو مزدوروں کو بہت زیادہ تکلیف نہیں اٹھانی پڑتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے حالیہ دنوں اقتصادی محاذ پر متعدد اقدام کئے ہیں جن میں دیہی علاقوں میں صنعتی کام قائم ہوں گے اور لوگوں کو مقامی سطح پر روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے ۔
بارش کا پانی بچانا سب کی ذمہ داری
نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے زندگی کے لئے پانی کی اہمیت پر ملک کے لوگوں کی توجہ مبذول کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین پر زندگی کو محفوظ رکھنے کے لئے ایک قطرہ بچانا سب کی ذمہ داری ہے ، لہذا آنے والے سال کا پانی بیکار نہ جائے اس کے لئے ہر طریقہ اختیار کرنا ہوگا۔اتوار کے روز ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام '' من کی بات '' میں ، مسٹر مودی نے اتوار کے روز کہا تھا کہ ہم سب کو ہر طریقہ استعمال کرتے ہوئے بارش کے پانی کو روکنا ہے ۔
کورونا بحران کے دور میں ‘یوگ’اور ‘آیوروید’ کی سمت دیکھ رہی ہے دنیا
نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے میں یوگ اور آیوروید کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری ہندوستان کے ورثہ کی سمت بہت سنجیدگی اور امید بھری نظر سے دیکھ رہی ہے ۔مودی نے یہاں آکاشوانی پر نشر من کی بات پروگرام میں کہا،‘‘کورونا بحران کے اس دور میں ،میری دنیا کے متعدد رہنماؤں کی جب بات چیت ہوتی ہے ،تو میں نے دیکھا،ان دنوں ان کی بہت زیادہ دلچسپی ‘یوگ’ اور ‘آیوروید’کے سلسلے میں ہوتی ہے ۔کچھ لیڈروں نے مجھ سے پوچھا کہ کورونا کے اس دور میں یہ‘یوگ’ اور ‘آیوروید’کیسے مدد کرسکتے ہیں۔’’وزیراعظم نے کہاکہ ‘بین الاقوامی یوم یوگ’جلد ہی آنے والا ہے ۔‘یوگ’جیسے جیسے لوگوں کی زندگی سے جڑ رہا ہے ،لوگوں میں اپنی صحت کے سلسلے ،بیداری بھی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔کورونا کے بحران کے دوران بھی یہ دیکھا جارہا ہے کہ ہالی وویڈ سے ہریدوار تک،گھر میں رہتے ہوئے ،لوگ ‘یوگ’ پر بہت سنجیدگی سے توجہ دے رہے ہیں۔ہر جگہ لوگوں نے ‘یوگ’ اوراس کے ساتھ ساتھ ‘آیوروید’کے بارے میں اور زیادہ جاننا چاہا ہے ،اسے اپنانا چاہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کورونا بحران کے س وقت میں ‘یوگ ’آج اس لئے بھی زیادہ اہم ہے ،کیونکہ یہ وائرس ہمارے سانس لینے کے نظام کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے ۔یوگ میں تو سانس کے نظام کو مضبوط کرنے والے کئی طرح پرانایام ہیں۔
کورونا کے خلاف جنگ کو کمزور نہ ہونے دیں
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی بھی سنجیدہ ہے اور اسے کسی بھی سطح پر کمزور ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔اتوار کو آکاشوانی سے ہر مہینے نشر ہونے والے اپنے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں ، مودی نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت پر خصوصی توجہ دینی ہوگی کہ کورونا لڑائی کو کمزور نہ کیا جائے ۔ یہ لڑائی ابھی بھی سنگین ہے اور اس کا خطرہ چیلنج بھرا ہے ، لہذا کورونا کے خلاف جنگ کے محاذ پر مضبوطی سے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ۔