نئی دہلی//دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے بخار اور گلے میں تکلیف کے پیش نظر خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے اور منگل کو وہ کورونا کی جانچ کرائیں گے ۔عام آدمی پارٹی کے ترجمان اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے پیر کو ٹویٹ کرکے اس کی تصدیق کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزیراعلی بھائی اروند کیجریوال کو کل دوپہر سے بخار اور گلے میں درد کی شکایت ہے ۔انہوں نے ڈاکٹروں کی صلاح پر خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے ۔نوجون کو ان کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔خدا سے دعا ہے انہیں جلد ٹھیک کرے ۔’’پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو پریس کانفرنس کے بعد مسٹر کیجریوال کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اوراس کے بعد انہوں نے خود سب سے الگ تھلگ کرلیا۔وزیراعلی کے سبھی پروگرام منسوخ کردئے گئے ہیں۔