نئی دہلی//سپریم کورٹ نے آمرپالی معاملے میں فلیٹ خریداروں کو راحت دیتے ہوئے بدھ کو بینکوں اور مالی اداروں سے بقایا قرض رقم کی ادائیگی کرنے کو کہا۔جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اودے اومیش للت کی بینچ نے یہ حکم موجودہ حالات کو توجہ میں رکھ کر سنایا ہے کیونکہ فنڈ کی کمی کی وجہ سے ہاؤسنگ پروجیکٹ بند پڑے ہیں۔عدالت نے نوئیڈا اتھاریٹی کو یہ بھی ہدایت دی کہ بلڈروں کے ذریعہ دیر سے سود چکائے جانے پر وہ بہت زیادہ سود شرح نہ لگائیں۔یہ سود شرح آٹھ فیصد سے زیادہ نہیں ہوسکتی ہے ۔بینچ نے فلور ایریا ریشو(ایف اے آر)کے سلسلے میں بھی ہدایت جاری کی۔