جموں وکشمیر کے شیڈیول ٹرائب طلبا کیلئے پوسٹ میٹرک سکالر شپ سکیم 2020-21
تفصیل:
جموںوکشمیرکی وزارت قبائلی امور نے درجہ فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے گیارہویں جماعت سے لیکر پوسٹ ڈاکٹورل سطح تک کے طالب علموں کیلئے اس سکالر شپ سکیم کا اعلان کیا ہے ۔منتخب امیدواروںکو مختلف مالی مراعات دی جائیں گی۔
اہلیت:
درجہ فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے جموںوکشمیر کے شہری ،جو گیارہویں جماعت سے لیکر مابعد ڈاکٹریٹ سطح کی تعلیم حاصل کررہے ہوں اور جن کے کنبہ کی سالانہ آمدنی تمام ذرائع سے 2لاکھ روپے سے زیادہ نہ ہو،اس سکالر شپ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
مراعات:
منتخب طلبا ء کو 12سو روپے تک الائونس اور دیگر مراعات دی جائیںگی۔
درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ :
30جون2020
درخواستیں جمع کرنے کا طریقہ:
آن لائن
برقی پتہ:
www.b4s.in/gk/JKP1
سی ایس آئی آر بھٹنا گر فیلو شپ2020
تفصیل :
کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (CSIR)نئی دہلی اختراعی ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کیلئے کام کررہے سائنسدانوں اور امتیازی ٹیکنالوجسٹوں کیلئے اس فیلو شپ کا اعلان کررہا ہے۔اس فیلو شپ کا مقصد نظام کے اندر رہ کر ہی نوجوان سائنسدانوں کی رہنمائی کرکے قوم میں تکنیکی مسابقت کو فروغ دینا ہے۔
اہلیت :
67سال سے کم عمر کے بھارتی سائنسدان یا ٹیکنالوجسٹ ،جو سی ایس آئی ار کے کسی اہم پروگرام یا مشن سے منسلک ہیں یا سی ایس آئی آر کی دلچسپی والے کسی شعبہ میں کام کررہے ہیں،وہ اس فیلوشپ کیلئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔
مراعات:
منتخب فیلوز کو 50ہزار روپے کی ماہانہ فیلوشپ دینے کے علاوہ دیگر کئی فوائد بھی ملیں گے۔
درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ :
پوراسال
درخواستیں جمع کرنے کا طریقہ :
آن لائن
برقی پتہ:
www.b4s.in/gk/CRB4
سی ایس آئی آر نہرو سائنس پوسٹ ڈاکٹورل ریسرچ فیلوشپ2020
تفصیل :
کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (CSIR)نئی دہلی اختراعی آئیڈیاز رکھنے والے بھارتی پی ایچ ڈی ہولڈروں اور نوجوان محققوں کیلئے اس فیلوشپ کا اعلان کرتا ہے اور انہیں سائنس،انجینئر نگ ،زراعت اور ادویہ شعبہ میں تربیت اور تحقیق کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
اہلیت:
32سال سے کم عمر کے ایسے بھارتی محققین ،جنہوںنے پی ایچ ڈی مکمل کیا ہو،اس فیلو شپ کیلئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔
مراعات:
منتخب امیدواروں کو ماہانہ 65ہزار روپے کی فیلوشپ ملے گی جبکہ اس کے علاوہ ہائوس رینٹ الائونس اور 3لاکھ روپے کا ہنگامی گرانٹ بھی فی سال ملے گا۔
درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ :
پوراسال
درخواستیں جمع کرنے کا طریقہ:
آن لائن
برقی پتہ:
www.b4s.in/gk/CRB4