بیجنگ//دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد ساڑھے چار لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 83.31 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 8331135 افراد کو متاثر کر چکا ہے اور اس سے 448504 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ امریکہ میں کورونا سے اب تک 2163290 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 117717 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ برازیل میں اب تک 955377 افراد اس کا شکار ہوئے ہیں اور 46510 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔روس میں بھی کوویڈ 19 وبا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے اور اب تک 552549 افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس کے انفیکشن کی وجہ سے 7468 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس انفیکشن کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ۔ اب تک 300717 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 42238 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اسپین میں اب تک 244683 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27136 افراد کی موت چکی ہے ۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے ۔ اب تک 237828 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34448 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔عالمی وبا کورونا کے اہم مرکز چین میں اب تک 84458 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 4638 اموات ہوئی ہیں۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال کافی خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 194805 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29578 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔