اقوام متحدہ// میکسکو، ناروے اور آئرلینڈ کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا عارضی رکن منتخب کیا گیا ہے ۔ ان سبھی ممالک کو دو برس کی مدت کے لئے چنا گیا ہے جو کہ یکم جنوری 2021 سے شروع ہوگی۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر تیجنی محمد بانڈے نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ْمحمد بانڈے نے کہا ‘‘جنرل اسمبلی میں موجود اور ووٹنگ کرنے والے ممبر ممالک کی جانب سے اکثریت ملنے کے بعد ہندوستان، میکسکو، ناروے اور آئرلینڈ کو دو برس کی مدت کار کے لئے سلامتی کونسل کا عارضی رکن منتخب کیا گیا ہے جو کہ یکم جنوری 2021 سے شروع ہوگی’’۔اقوام متحدہ کے رکن ممالک جمعرات کو یکجا ہوں گے اور افریقی گروپ کے ممالک کی قیادت کرنے والی سیٹ کے لئے دوسرے دور کی ووٹنگ ہوگی۔ کینیا اور جبوتی دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔یکم جنوری 2021 کو بیلجیئم، جرمنی، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ اور ڈومنک جمہوریہ کی سلامتی کونسل میں دو برس کی مدت ختم ہوجائے گی۔