جموں//جموں میںکئی کشمیری پنڈتوں نے جموں وکشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی کے سینئر لیڈر محمد دلاور میر اور وجے بقایہ کی موجودگی میں پارٹی دفتر گاندھی نگر میں ایک تقریب کے دوران ونود کول، پنٹو جی پنڈتا، صاحب جی پنڈتا، ونود پنڈتااور سنیل رینہ نے پارٹیمیں شمولیت اختیار کی جن کا پارٹی لیڈران نے خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کا موقف جموں وکشمیر کو متحد رکھنا ہے۔ دلاورمیر نے انہیں یقین دلایاکہ کشمیری پنڈتوں کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ اعجاز کاظمی، گورو کپور، ابے بقایہ، اورساہل وزیر بھی اِس موقع پر موجود تھے۔