واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لارا سمندری طوفان سے متاثرہ پورٹا ریکو کیلئے ایمرجنسی امداد کی رقم کی منظوری دے دی ہے ۔اس بارے میں وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ‘‘صدر ٹرمپ نے پورٹا ریکو کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی اور 21 اگست کو آنے والے سمندری طوفان لارا کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی تلافی کے لئے مقامی طور پر کوششیں کرنے کی ہدایت دی ہے۔بیان کے مطابق تمام پورٹا ریکو میونسپلٹی کے علاقوں میں تباہی سے نمٹنے کے اقدامات کیے جائیں گے اور فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے اہلکار اور حکام اس کام میں کوآرڈنیشن کریں گے ۔واضح رہے کہ 21 اگست کو لارا سمندری طوفان نے پورٹا ریکو میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ گھروں کی بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد کو اندھیرے میں رہنا پڑا۔ شدید بارش کے باعث لوگوں کو سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔