واشنگٹن// امریکہ میں حکمراں ری پبلکن پارٹی نے نومبر میں ہونے والے انتخابات کیلئے باضابطہ طریقہ سے ڈونالڈ ٹرمپ کو صدر اور مائک پینس کو نائب صدر کے عہدہ کیلئے اپنا اُمیدوار اعلان کیا ہے ۔ری پبلکن پارٹی کی قومی کمیٹی کے صدر رونا میک ڈینیل نے پیر کو ٹوئٹر پر اس کا باضابطہ اعلان کیا۔ڈینیل نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ مجھے خوشی ہورہی ہے کہ ری پبلکن پارٹی نے ڈونالڈ ٹرمپ کو صدر اور مائک پینس کو نائب صدر کے عہدہ کے لئے پھر سے اپنا امید وار بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔(یو این آئی)