واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا بھر میں جان لیوا اور خطرناک کورونا وائرس (کووڈ-19)سے متاثرہ افراد کی تعداد2کروڑ 38 کروڑ کو عبور کر چکی ہے اور 8 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23،821،321 متاثر، 818،157 افراد ہلاک اور 15 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 5،777،684 افراد جان لیوا کوروناوائرس سے متاثر اور 178،486 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔برازیل میں اب تک 3،669،995 جان لیواوبا کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 116،580 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کووڈ -19 سے متاثر ہونے کے لحاظ سے روس دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے ، اور اب تک یہاں 963،655 افراد متاثر اور 16،524 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے یہ ملک کورونا وائر س سے ے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے ۔ اب تک جنوبی افریقہ میں 613،017 افراد جان لیوا وائرس سے متاثر اور 13،308 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک پیرو وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں میکسیکو کو پیچھے چھوڑدیا ہے اور یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 600،000 سے بڑھ کر 600،438 ، اور وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27،813 ہوگئی ہے ۔میکسیکو میں بھی کورونا سے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 568،621 اور 61،450 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کولمبیا کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں اب آٹھویں نمبر پر ہے ۔ اب تک اس ملک میں 551،688 افراد اس وائرس سے متاثر اور 17،889 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یوروپی ملک اسپین میں نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ اب نویں پوزیشن پر ہے ،یہاں اب تک لگ بھگ 412،553 افراد متاثر اور 28،924 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی اب کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہے اوریہاں 400،985 افراد متاثر اور 10،958 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ایران میں اب تک 363،363 افراد اس وبا سے متاثر جبکہ 20،901 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔سعودی عرب میں اب تک 309،768 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 3،722 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، یہاں کوروناوائرس سے 299،628 افراد متاثر جبکہ 4،028 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 293،711 کوروناوائرس سے متاثر اور 6267 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔یو این آئی