سرینگر//عالمی کووِڈوَبا کے سبب دُنیا بھر میں تجارتی سرگرمیوں میں کمی کے کئی ماہ بعد جموںوکشمیر میں گزشتہ ماہ سے تجارت میں بہتری آنی شروع ہوئی ہے۔یہ حکومت کی جانب سے اُٹھائے گئے کئی اِقدامات اور ستمبر 2020ء میں اِقتصادی اِمدادی پیکیج کے اعلان کے بعد ممکن ہوا ہے ۔ اِن اقدامات سے تجارتی شعبے اور دیگر شعبوں جن پر کووِڈ۔19کے سبب منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوئے ہیں اور یونین ٹریٹری میں تجارت کے فروغ پر مثبت اثرات ظاہر ہونے شرو ع ہوئے۔تجارتی سرگرمیوں میں فروغ کا اندازہ ماہ ستمبر اور اکتوبر کے دوران جی ایس ٹی اور ایم ایس ٹی کے تحت ادائیگیوں سے لگایا جاسکتا ہے ۔ٹیکس محکمہ نے سٹیٹ جی ایس ٹی کے تحت اس ماہ کے دوران 564کروڑ روپے کی آمدن درج کی ہے۔ماہ اگست اور ستمبر کے لئے بالترتیب 359.84کروڑ روپے اور 435.39کروڑ روپے کی جی ایس ٹی کی ادائیگی درج ہوئی ہے۔جی ایس ٹی ادائیگیوں میں متواتر اِضافہ، تجارتی سرگرمیوں میں بہتری آنے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔اسی طرح ایم ایس ٹی کے تحت ماہ اکتوبر کے لئے 141کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ہے اور اس میں ماہ نومبر میں 150کروڑ روپے کا اندراج ہونے کی توقع ہے۔