جموں//ماہی پرور ی، بھیڑ و پشو پالن اور زراعت و باغبانی کے پرنسپل سیکریٹری نوین کمار چودھری نے ضلع اننت ناگ میں محکمہ زراعت اس سے منسلک شعبے کے کام کاج جائزہ لیا ۔ انہوں نے ضلع میں ماہی پالن شعبے کی ترقی کے لئے قائم کئے گئے بنیادی ڈھانچہ کا بھی معائنہ کیا۔ان کے ہمراہ ڈائریکٹر فشریز محمد امین ، جوائنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد بٹ اور محکمہ کے دیگر افسران و اہلکار تھے ۔ساگم کو کر ناگ میں پرنسپل سیکریٹری نے ٹراوٹ کی افزائش نسل عمل کا معائنہ کیا ۔ انہیں بتایاگیا کہ ان ہچریز سے سرکاری اور نجی شعبہ کی مانگ پوری کی جارہی ہے ۔ ساگم میں بلیو انقلاب کے تحت قائم کی گئی ٹراوٹ ہچری کا اِفتتاح کیا۔پرنسپل سیکریٹری نے دورے کے دوران مختلف کسانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا او رانہیں ماہی پالن کو اپنانے کے فوائد کے بارے میںاستفسارکیا۔انہوں نے مستحقین کو پی ایم ایم ایس وائی سے استفادہ کرنے کے لئے کہا۔ بعدمیںانہوں نے زراعت ،باغبانی، ماہی پروری ، بھیڑ و پشو پالن کے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے ضلع میں ان محکوں کے تحت درج حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری دی۔