نئی دلی//کمپٹیشن کمیشن نے ریلائنس کی جانب سے ’’فیوچر گروپ ‘‘ کے پرچون، تھوک اور دیگر تجارت کو قابو کرنے کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔ ریلائنس گروپ نے اگست میں 24ہزار713کروڑ روپے کے تجارت کو لینے کا اعلان کیا ۔ ریگولیٹر اتھارٹی نے کہا ہے کہ فیو چر گروپ کے پرچون، تھوک اور دیگر تجارت کو اپنے تحولے میں لینے کے منصوبے کو منظوری دی ہے۔ سی سی آئی میں جمع کی گئی نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ کم سے کم سات تجارتوں کو ریلائنس نے اپنے تحویل میں لیا ہے۔ ان میں فیوچر انٹرپرائز، فیوچر کمزومر لمٹیڈ، فیوچر لائف سٹائل فیشن، فیوچر ریٹیل، فیوچر مارکٹ نیٹ وارکس لمٹیڈ، فیوچر سپلائی چین سلیوشن لمٹیڈ شامل ہیں۔ یہ تمام تجارت پورے بھارت میں کام کررہے ہیں اور ان میں خوارک ، چوتے، اور دیگر ساز و سامان شامل ہے۔ ادھر ای کامرس کمپنی امزان نے فیوچر گروپ اور ریلائنس کے درمیان معاہدے کو غلط قرار دیا ہے۔ پچھلے سال امزان نے 49گورپ کے 49فیصد حصے کو شامل کیا تھا۔