کپوارہ//مژھل علاقہ میں ائر ٹیل ٹاور نصب کر کے وہاں مو بائل فون کی گھنٹی بجی جس کی وجہ سے لوگو ں نے را حت کی سانس لی اور علاقہ کے لوگو ں میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ۔اس دوران کیرن اور بڈنمل علاقوں میں بھی لوگوں نے مواصلاتی نظام کیلئے ٹاور نصب کرنے کی مانگ کی ہے۔ ضلع کپوارہ کے صدر مقام سے 40کلو میٹر دور ی پر واقع سرحدی علاقہ مژھل میں پہلی بار موبائل ٹاور نصب کیا گیا اور وہا ں با ضابطہ طور موبائل فون کی گھنٹی بجنے لگی اور اب ہزارو ں لوگ باقی دنیا سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ابھی تک مژھل کا رابطہ باقی دنیا سے کٹ کے رہ گیا تھا ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ برقی رو کی عدم دستیابی ،غیر متحرک مواصلاتی نظام سے لوگو ں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم لوگو ں کو اب یہ سہولیات تو دستیاب ہے لیکن مژھل علاقہ میں غیر معیاری طبی اور تعلیمی نظام کی وجہ سے اب بھی عام لوگو ں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مژھل کے لوگو ں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ اس دور دراز علاقہ میں تعمیر و ترقی میں تیزی لائی جائے تاکہ عام لوگو ں کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔اس دوران کیرن اور بڈنمل میں مو اصلاتی نظام کی عدم دسیتابی کی وجہ سے لوگو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کیرن کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس علاقہ میں سرکار نے کئی سال قبل willفون قائم کئے تھے تاہم دو سال قبل اس علاقہ کو اس سہولیات سے بھی محروم کر دیا جس کے نتیجے میں یہا ں کے لوگو ں کو ایک دوسری جگہ رابطہ کرنا مشکل بن گیا ہے ۔ادھر بڈنمل جو چوکی بل سے محض 22کلو میٹر دو ہے مو اصلاتی نظام کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگو ں کو شدید پریشانیوںکا سامنا کرنا پڑا ہے ۔بڈنمل کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ علاقہ ہر بنیادی سہولیات سے محرو م ہے تاہم اس علاقہ میں موبائل ٹاور نصب کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ یہا ں کے لوگ بھی اپنو ں سے رابطہ کر سکیں ۔لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ امسال کو ڈ 19کی وجہ سے سکول بند ہونے کے بعد یہا ں کے طلاب کو آن لائن کلاس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس علاقہ میں مواصلاتی نظام کو کوئی بند و بست نہیں ہے ۔کیرن اور بڈنمل کے لوگو ں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں بھی مژھل کی طرح مو بائل ٹاور نصب کریں تاکہ یہا ں کے لوگ اکیسوی صدی میں اپنے آپ کو دنیا سے الگ نہ سمجھے ۔