سرینگر//سوموار کوجموں و کشمیر ہوٹلیرز کلب کی 8ویں جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مشتاق احمد چایہ کو دوبارہ اتفاق رائے سے چیئرمین منتخب کیا گیا ۔ ریاض احمد شہزاد کو سینئر نائب چیرمین، امت آملہ کو جونیئر وائس چیرمین، طارق رشید گھانی کو سیکریٹری جنرل، نصیر احمد خان کو جنرل سیکریٹری، مصدق شاہ کو خزانچی کے طور پر منتخب کیا گیا ۔ میٹنگ کے دوران ایگزیکیٹو کمیٹی ممبران، چپٹر پرزیڈنٹ اور دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ مختار احمد شاہ کو گلمرگ چپٹر پرزیڈنٹ جبکہ عاقب چایہ کو سیکریریٹری جنرل گلمرگ، فاروق احمد حافظ کو سونہ مرگ چپٹر کا صدر جبکہ امتیاز احمد وانی کو سیکریٹری جنرل، عماد رفیع کو پہلگام کا چپٹر صدر، چندر شیکھر مہاجن کو جموں، پنٹو ناربو کو لیہہ اور اشرف علی کو کرگل کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ جنرل باڈی میٹنگ میں تمام ایگزیکیٹو ممبران اور چپٹر صدور نے حصہ لیا۔