روم// اٹلی کی وزارت صحت نے کہا کہ یورپ کے8 ممالک بیلجیئم ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی ، لکسمبرگ ، نیدرلینڈز ، اسپین اور سوئٹزرلینڈ نے کورونا ٹیکہ کاری پروگرام کے آغاز کی تاریخ پر رضامند ظاہر کی ہے ۔وزارت نے منگل کے روز بتایا کہ آٹھ یورپی ممالک کے مابین یہ معاہدہ ان ممالک کے وزراہ صحت کے مابین ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والی میٹنگ کے دوران طے پایا ہے ۔ وزارت نے کہا ‘‘ہم ویکسین کے محفوظ ، موثر اور شفاف استعمال کے لئے اپنی کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت کی تصدیق کرتے ہیں ۔ میٹنگ کے دوران ہم نے ٹیکہ کاری مہم کے کچھ اہم پہلوؤں کی وضاحت کی ہے جو اراکین ممالک اور بالخصوص سرحد سے متصل ممالک کی جانب سے تال میل کیا جانا چاہئے ’’ ۔وزارت کی طرف سے جاری دستاویزات کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں حصہ لینے والے افراد نے کورونا ٹیکہ کاری مہم کے آغاز کے تال میل کو فروغ دینے کی ذمہ داری قبول کی ہے اوراس کے استمال کے سلسلے میں تجربے اور پیشرفت سے متعلق معلومات کے تبادلے پر بھی رضا مند ی ظاہر کی ہے ۔
دنیا میں کورونا کے معاملات 7 کروڑ 38 لاکھ سے متجاوز
نیویارک//دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 38 لاکھ 6 ہزار 583 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 41 ہزار 635 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 3 لاکھ 48 ہزار 232 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 17 ہزار 862 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 18 لاکھ 16 ہزار 716 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 11 ہزار 68 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 71 لاکھ 43 ہزار 779 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 24 ہزار 858 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 305 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 7 ہزار 853 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 44 ہزار 130 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 99 لاکھ 32 ہزار 908 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 82 ہزار 854 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 74 ہزار 258 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 47 ہزار 968 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 7 ہزار 945 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 59 ہزار 72 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 23 لاکھ 91 ہزار 447 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 16 ہزار 881 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 18 لاکھ 98 ہزار 447 ہو چکی ہے۔
کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کی خالی بوتل اور سرنج | لندن سائنس میوزیم میں رکھے جائینگے
لندن//دنیا بھر کو تبدیل کر کے دیکھ دینے والے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی پہلی خوراک کی خالی بوتل اور سرنج سائنس میوزیم میں رکھی جائے گی۔کورونا وائرس کی سب سے پہلی ویکسین کی پہلی خوراک 90 سالہ برطانوی خاتون مارگریٹ کینن کو دی گئی تھی، وہ اس وبا کی ویکسین لینے والی دنیا کی پہلی فرد بن گئی ہیں۔ان کو لگائی جانے والی ویکسین کی خالی بوتل اور سرنج کو لندن کے سائنس میوزیم میں رکھا جارہا ہے۔ اس بوتل کو اب اگلے برس 2021 میں عوامی نمائش کے لیے ڈسپلے پر رکھ دیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا انسانی تاریخ کے لیے اہم ترین چیلنجز میں سے ایک ہے، اور اس کے خلاف ویکسین میڈیکل سائنس کی ایک اہم کامیابی، چانچہ آنے والی نسل کو اس خالی بوتل کی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہیئے جو اس وبا کو شکست دینے کے خلاف اہم ترین قدم تھا۔