Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ڈی سی سی انتخابات 2020کی ووٹ شماری | 22دسمبر کو وادی کے 1182اورجموںکے 999 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 21, 2020 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر//22دسمبر2020 کو جموں کشمیر میں پہلی بار منعقد کرائے گئے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کی 280 نشستوں پر ووٹ شماری ہوگی۔ سٹیٹ الیکشن کمشنر نے جموں کشمیر کے 20اضلاع ہیڈ کوارٹروں پر ووٹوں کی گنتی کیلئے مراکز قائم کرلئے ہیں جن میں گرمی کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔ ووٹ شماری کیلئے مخصوص سرکاری عملے کی تربیت پہلے ہی دی گئی ہے ۔ جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کی 280نشستوں کیلئے 2181 اُمیدوار میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ ووٹنگ مشینوں میں بند ہے۔ 8مرحلوں میں کئے گئے ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران کسی قسم کا کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے جوق درجوق نکلے۔ پہلے مرحلے میں 43 ڈی ڈی سی نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے جن میں کشمیر کی 25 اور جموں کی 18نشستیں شامل ہیں۔ ان 43 نشستوں کیلئے 296اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں 172 کشمیر اور 124 جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں بھی 43 نشستوں کیلئے پولنگ ہوئی اور اس کیلئے 321امیدوار میدان میں تھے۔ 43نشستوں میں سے کشمیر کی 25 اور جموں کی 18 نشستیں شامل ہیں جن کیلئے کشمیر میں 196اور جموں میں 125امیدوار میدان میں ہیں۔ تیسر ے مرحلے میں  33نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے جن میں کشمیر میں 16اور جموں کی 17نشستیں شامل ہیں۔ ان نشستوں کیلئے کُل 305امیدوار میدان میں تھے جن میں سے 166کا تعلق کشمیر سے جبکہ 139 کا تعلق جموں سے تھا۔ چوتھے مرحلے میں 34 نشستوں کیلئے انتخابات ہوئے جس کیلئے کُل 249 امیدوار میدان میں تھے ۔ ان نشستوں میں سے 17کشمیر جبکہ 17جموں میں تھیں اور کشمیر کے 138 اور جموں کے 111امیدوار قسمت آزمائی کررہے تھے۔ پانچویں مرحلے میں 37نشستوں پر ووٹنگ ہوئی جس کیلئے 299امیدوار میدان میں تھے ان میں سے 17کا تعلق کشمیر سے جبکہ 20کا تعلق جموں سے تھا۔ وادی کے 155 اور جموں کے 144 امیدوار قسمت آزمائی کررہے تھے۔ ان میں سے 70خواتین امیدوار بھی تھیں۔ چھٹے مرحلے میں 31نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے جس کیلئے 245امیدوار قسمت آزمائی کررہے تھے۔ کشمیر کے 14اور جموں کے 17امیدوار میدان میں تھے جبکہ وادی کے 124 اور جموں کے 121 امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل تھے۔ ساتویں مرحلے میں 31نشستوں پر انتخابات ہوئے جن میں سے 13کشمیر اور 18 جموں سے تھیں۔ اس مرحلے میں 298 امیدوارمیدان میں تھے جن میں سے 148کا تعلق کشمیر سے جبکہ 150کا تعلق جموں سے تھا۔ آٹھویں اور آخری مرحلے میں 28 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 13 کشمیر کی تھیں اور 15 جموں کی تھیں۔ ان نشستوں کیلئے 168 امیدوار میدان میں تھے جن میں سے 83کا تعلق کشمیر سے جبکہ 85جموں سے تعلق رکھتے تھے۔ 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پانپور میں اکھنور کانوجوا ن غرق آب، تلاش جاری
تازہ ترین
ضلع انتظامیہ رام بن نے ’’ کھیر بابا یاترا ‘‘کا چنڈراکوٹ، پرجوش استقبال کیا
تازہ ترین
ٹنل کے آرپارپہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ،میدانی علاقوں میں بارشیں، 3جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
تازہ ترین
سینکڑوں عقیدتمند کشمیری پنڈت کھیر بھوانی میلے کے لیے روانہ
تازہ ترین

Related

صفحہ اول

گولیوں کا جواب گولوں سے آپریشن سندور بہادری کی علامت

May 31, 2025
صفحہ اول

پہلگام واقعہ کے بعد ہندو پاک کے مابین محدود جنگ ہوائی جہاز کا نقصان ہوا،6 طیاروں کو مار گرانے کا پاکستانی دعویٰ بالکل غلط: جنرل چوہان

May 31, 2025
صفحہ اول

فعال کوویڈ کیسز 2,710 ۔7 اموات درج

May 31, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

دہشت گردوں کے ذریعے ’’پراکسی وار‘‘ کیا گیا تو گھر میں گھس کر ماریں گے :نریندر مودی

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?