واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی/یواین آئی//دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے مسلسل بڑھتے قہر کے درمیان دنیا میں اس وبا کی وجہ سے 17.50 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور 7.98 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک دنیا کے 191 ممالک میں 7,98,40,206 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ 17 لاکھ 50 ہزار 580 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.86 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 3,30,244 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا کا کوئی خطہ ‘کووڈ۔19’ مہلک وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔کورونا وائرس سے متاثر دنیا میں دوسرابڑا ملک ہندوستان ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر کے 1,01,69,118 ہوگئی ہے جبکہ 97.40 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلہ ایکٹیو کیسز کم ہوکر 2.81لاکھ ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1,47,343ہوگئی ہے ۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 74.48لاکھ کو عبور کرچکی ہے۔