ڈھاکہ// (یو این آئی)// منتقلی کو روکنے کے لیے حقوق انسانی کی تنظیموں کی اپیل کے باوجود سکیورٹی کی بنیاد پر بنگلہ دیش کی طرف سے روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک دوسرے گروپ کو منگل کو خلیج بنگال میں ایک نشیبی جزیرے پر بھیجا جائے گا۔ دو بنگلہ دیشی عہدیداروں نے پیر کوبتایا کہ میانمار فرار ہونے والے ایک ہزار سے زیادہ روہنگیا پناہ گزین کو میانمار کی سرحد کے قریب واقع پناہ گزین کیمپ سے بھشان جزیرے پر پہنچایا جائیگا۔اس ماہ کے شروع میں 1600 سے زیادہ روہنگیا پناہ گزینوں کا پہلا دستہ وہاں بھیج دیا گیا ہے۔