پیرس//مالی میں فوجی مشق کے دوران دھماکہ خیز آلات میں دھماکہ ہونے سے فرانس کے تین فوجیوں کی موت ہوگئی۔ ایلس پلیس پریس محکمہ نے اس کی اطلاع دی۔پلیس نے بتایا کہ صدر کو اس اطلاع سے کافی دکھ ہورہاہے کہ مالی میں تین فرانسیسی فوجیوں کی موت ہوگئی ہے ۔پریس ریلیز کے مطابق فرانس کے صدر ایمنوئل میکراں نے متاثرہ کنبے کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ فرانس نے چھ برس قبل ساہیل۔5 ممالک میں اسلامک گروپ کو ہدف بناکر انسداد دہشت گردی مہم شروع کی تھی۔