دمشق// شام کی راجدھانی دمشق میں میزائل حملے میں ایک شخص کی موت اور تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ٹیلی ویڑن نے فوج کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق میزائل حملہ گیلیلی علاقے میںمنگل کی رات مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر 30 منٹ پر کیا گیا۔ فضائیہ بھی فوراً حرکت میں آئی اور کچھ میزائل کو روکنے میں کامیاب رہی۔ حملے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ تین فوجی زخمی ہوگئے۔