واشنگٹن //عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے شدید متاثر امریکہ میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 3.51 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 2.06 کروڑ سے زائد افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3،51،450 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 20623578 ہوگئی ہے۔امریکہ کے نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کے صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا سے 38415 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 19208 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیلیفورنیا میں کورونا سے 26638 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ٹیکساس میں اس وبا کے سبب 28430 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 نے 21987 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایلی نوائے شہر میں 18322 ، مشی گن میں 13306 ، میساچوسٹس میں 12502 جبکہ پنسلوینیا میں کورونا سے 16230افراد ہلاک ہوئے ہیں۔