گلمرگ//قومی جونیئر اسکی چیمپین شپ اور سنو بورڈنگ چیمپین شپ اور دوسرے کھیلوں انڈیاسرمائی کھیلوں کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے جمعہ کو گلمرگ میں ایک ٹیکنیکل میٹنگ کا انعقاد ہوا۔سرمائی کھیلوں کی جموں کشمیرکی انجمن نے الگ سے سیاحتی شعبے کے متعلقین ،سینئرسکی گائیڈز،بین الاقوامی اتھلیٹوں ،پرنسپل جواہرانسٹی چیوٹ آف ماونٹینرنگ اینڈ ونٹر سپورٹس اورڈپٹی کمانڈنٹ ہائی آلٹی چیوڈ وارفیر اسکول کے ساتھ میٹنگ کی ۔پہلی میٹنگ میں سیاحتی شعبے سے وابستہ عارف محمد خان،محمود احمد لون۔فرہاد نائیک،جاویداحمد ریشی،منطوراحد لون اور سنو موبائیل ایسوسی ایشن کے عارف احمد،مشتاق احمدخان،غلام حسن بٹ موجودتھے۔میٹنگ کے دوران ممبران نے اپنے پورے تعاون کا یقین دلایا۔ ممبران نے اس بات کی شکایت کی کہ سپورٹس کونسل نے انہیں پہلے کھیلوں انڈیامیں شرکت کی اسناد نہیں دیں۔میٹنگ کے دوران مقامی سیاحتی انجمنوں کی ایک کمیٹی بنائی گئی جو اس سلسلے میں تجاویزدے گی اور کھیلوں انڈیا کے آرگنائزروں کو فیڈ بیک دے گی ۔میٹنگ کے دوران کھیل وزارت کا شکریہ اداکیا گیا جس نے سکی سامان کی خریداری کیلئے رقم فراہم کی ۔عارف خان بین الاقوامی کھلاڑی نے زوردیا کہ سپورٹس کونسل کو سرمائی کھیلوں کی جموں کشمیرکی انجمن کو منتخب جونیئراور سینئرکھلاڑیوں کیلئے کوچنگ کیمپوں کا انعقاد کرنا چاہئے۔مابعد سرمائی کھیلوں کی جموں کشمیرکی انجمن نے ڈپٹی کمانڈنٹ HAWSاورپرنسپل جے آئی ایم اینڈ ڈبلوایس کے ساتھ ملاقات کی۔دونوں اداروں نے اس سلسلے میں اپنے پورے تعاون کا یقین دلایا۔