Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

نئی تعلیمی پالیسی تعلیمی نظام کو ایک نئی سمت دے گی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 23, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سانبہ//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے سانبہ میں سنٹرل یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ نوجوان تبدیلی کے آلہ کار ہیں اور نوجوانوں کو علم و فضل کے عالم و فاضل بنا کر ہم پورے ملک میں تبدیلی لا سکتے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے اپنے خطبے میں نئی تعلیمی پالیسی کے اغراض و مقاصد سے بھی حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی تعلیمی نظام کو ایک نئی سمت دے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی یہ یقینی بنائے گی کہ نوجوان نسل کو پرانی تعلیمی روایات کو خیر باد کہہ کر نئے اور اختراعی چیلنجوں کا سامنا کرنے کا موقعہ فراہم ہو گا تا کہ ایک آتم نربھر بھارت کی بنیاد ڈالی جا سکے ۔ لفٹینٹ گورنر نے اساتذہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ استاد وں کو روز گار موافق تعلیم پر توجہ مرکوز کر کے نئی پہل کرنی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور انہیں طلاب کو نئی تحقیق ، نئی راہوں پر چلنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل اپنے تعطیلات چاند پر منانے کا سوچ رہے ہیں اور ہمارے اساتذہ کو اُن کے اس خواب کی تائید کر کے ایک نئی صبح ، ایک نیا مستقبل قائم کرنا ہو گا ۔ انہوں نے اساتذہ برادری کو تعلیم کے معیار پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے کہا تا کہ ہم یونیورسٹیوں سے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جیسے لوگ باہر آئیں ۔ ملک کی 13 ریاستوں کے طلاب سنٹرل یونیورسٹی جموں میں زیر تعلیم ہیں ۔ اس بات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے یونیورسٹی حکام کو مزید طلاب کو مختلف مضامین میں درج کرنے کیلئے کہا اور اس ضمن میں مقامی طالب علموں کو بھی موقعہ فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ کیسے پنڈت مدن موہن مالیہ نے اپنے اونچے خیالات ، اصلاحات اور بصیرت سے بنارس ہندو یونیورسٹی کی داغ بیل ڈالی جو کہ دُنیا کی بہترین یونیورسٹی مانی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے وقت ملک میں صرف 5 یونیورسٹیاں تھیں اور ان ہی پانچ یونیورسٹیوں نے عظیم سائینسدان ، دانشور ، ڈاکٹر اور انجینئر پیدا کئے اور آج ہمیں اپنے تعلیم و تحقیق کے معیار کے بارے میں خود احتساب کی ضرورت ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے یو ٹی کو خود کفیل بنانے کیلئے تمام متعلقین کو نئے اور آتم نربھر جموں کشمیر کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ اساتذہ کا رول اس موقعہ پر کافی اہم قرار دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ بہتر اساتذہ کی نگرانی میں نئی نسل نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکتا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر کے دورے کے دوران جموں /کشمیر کی سنٹرل یونیورسٹیوں  اور ہماچل پردیش نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔ اس کے ساتھ ہی سنٹرل یونیورسٹی جموں اور آئی ٹی آئی جموں نے تدریسی تبادلہ اور اشتراک کیلئے مفاہمت نامے پر لفٹینٹ گورنر کی موجودگی میں دستخط کئے ۔ اس موقعہ پر33.77 کروڑ روپے کی مالیت کے بنیادی ڈھانچہ منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ۔ جن میں 25 کروڑ روپے کی مالیت کے 12.4 کلو میٹر طویل تریکوٹہ چار دیواری اور دیویکا مہلہ چھاترآواس ( سو بستروں والے لڑکیوں کا ہوسٹل ) جس پر 8.77 کروڑ روپے صرف کئے جا رہے ہیں اور جو بالترتیب 12 اور 10  ماہ کے اندر مکمل کئے جائیں گے جبکہ اس موقعہ پر 32 لاکھ روپے کی لاگت سے نصب کئے گئے پروندن ودھیا پیٹھ ( پری فیبری کیٹڈ بھون) کا بھی افتتاح کیا گیا ۔ اس موقعہ پر وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی ہماچل پردیش ، وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی کشمیر ، آئی ٹی آئی جموں کے کنان آئیر ، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی سانبہ کے علاوہ سنٹرل یونیورسٹی کے فیکلٹی ارکان بھی موجود تھے ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بڈگام-بارہمولہ ریلوے ٹریک پر تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر غیر مقامی شخص ازجان
تازہ ترین
چیف ایجوکیشن دفترپونچھ میں آتشزدگی، دفتر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
پیر پنچال
گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں باضابطہ طور تعلیمی سرگرمیاں بحال
تازہ ترین
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں

Related

جموں

سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت

July 8, 2025
جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?