سرینگر//آرینز گروپ آف کالجز نے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ چندی گڑھ نے ’لالی تے ہریالی‘ نامی رضاکار تنظیم کے اشتراک سے عطیہ خون کا ایک کیمپ منعقد ہوا۔ آریانز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے اس تقریب کا افتتاح کیا۔ پی جی آئی ٹیم نے ڈاکٹر انیتا پرمود ، اسسٹنٹ بلڈ ٹرانسفیوژن آفیسر کی سربراہی اور رہنمائی میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر عملہ نے رضاکارانہ طورعطیہ دہندگان کا طبی معائنہ کیا اور عطیہ دہندگان کا خون عطیہ کرنے کے لئے انتخاب کیا۔ طلباء، والدین ، فیکلٹی ممبران اور دیہات کے مقامی مکینوں کو طبی رہنمائی اور نسخہ دیا گیا۔ڈاکٹر انیتا پرمود نے آرینز کالج کی جانب سے اس کیمپ کے انعقاد کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ مقامی دیہی عوام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے ان کی جانچ پڑتال کے دوران باقاعدہ علاج و معالجہ پر زور دیا اور صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ڈاکٹر کٹاریہ نے اس کیمپ کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے پر تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔