نئی دہلی// کسان تحریک کے سلسلے میں چل رہے الزام در الزام کے درمیان کانگریس سمیت اہم اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے جمعرات کو یہاں صحافیوں کو بتایاکہ 16 سیاسی پارٹیوں نے کل صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کا بیان جاری کیا ہے ۔ اس کس اہم سبب گزشتہ سیشن میں اپوزیشن کی غیر موجودگی میں زراعت سے متعلق تین قوانین کو حکومت نے طاقت کے استعمال سے پاس کرانا ہے ۔ کل صدر رام ناتھ کووند کے خطاب کے ساتھ ہی بجٹ اجلاس شروع ہورہا ہے ۔اپوزیشن پارٹیوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت نے تینوں زرعی قوانین کو من مانے طریقے سے نافذ کیا ہے ۔