بانہال/محمد تسکین/ دوران شب جواہر ٹنل کے آر پار ہلکی برفبای سے پیدا ہوئی پھسلن کی وجہ سے شاہراہ 5گھنٹے تک بند رہی۔آج سے ہر جمعہ کو شاہراہ بند رہا کریگی کیونکہ جمعرات کو شاہراہ بند رکھنے کا فیصلہ واپس لیا گیا ۔جمعرات کو اگرچہ سڑک کی ہفتہ وار مرمت کیلئے ٹریفک بند رکھا گیا تھا تاہم موسمی خرابی کی وجہ سے فروری کے مہینے سے جمعرات کے بجائے جمعہ کو ہی سڑک کی ہفتہ وار مرمت کیلئے ٹریفک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جمعرات کو جموں سے سرینگر کی طرف معمول کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی۔بیکن حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ٹنل کے دونوں طرف پانچ چھ انچ برف پڑی لیکن صبح سے موسم میں بہتری بھی آئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹنل کے دونوں طرف پھسلن پیدا ہوئی جس کے باعث جمعرات کی صبح سات بجے سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک گاڑیوں کی آمد و رفت بند کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دوپہر بعد ٹنل کے دونوں طرف شاہراہ کو دوطرفہ ٹریفک کی نقل وحرکت کے قابل بنایا گیا۔ادھرادہمپور کے سمرولی علاقے میں پسیاں گر آئیں جس سے شاہراہ چند گھنٹوں تک بند رہی۔