نئی دہلی // یو این آئی //کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاکہ حکومت کسانوں پر ظلم کررہی ہے اور انہیں بدنام کرکے کچلنے کی کوشش کررہی ہے ۔محترمہ واڈرا نے اترپردیش کے رام پورکے دہلی میں ٹریکٹر ریلی کے دوران جان گنوانے والے کسان نوریت سنگھ کی آخری ارداس میں شرکت کرنے کے بعد کہا کہ حکومت کسانوں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے اور ان پر ظلم کررہی ہے ۔ محترمہ واڈرا جمعرات کو رام پورمیں بلاسپور علاقہ کے ڈب ڈبا گاوں پہنچیں اور مرنے والے نوریت کی ماں اور رشتہ داروں سے ملاقا ت کرکے ہمت بندھائی بعد میں انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ آج میں نے شہید نوریت سنگھ جی کے رشتہ داروں سے ملاقات کی اور ان کی آخری ارداس میں شامل ہوئی۔