لندن //اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے 'یہودیوں کیخلاف نظریات' قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی راہ ہموار کرنے والے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے پر برہمی کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا اور کہا کہ یہ '"خالصاً یہودی مخالف جذبات' ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم کی حیثیت سے میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں ہم انصاف کے تحفظ کے لیے اپنی پوری طاقت سے لڑیں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے فیصلہ دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کا دائرہ اختیار رکھتا ہے ۔