چنئی// لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ(76 رن پر چاروکٹ) اورتیز گیندباز جیمس انڈرسن(17 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی سے انگلینڈ نے ہندوستان کو پہلے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز منگل کو 227 رنوں کے بڑے فرق سے ہراکر چارمیچوں کی سیریز میں0-1 کی برتری قائم کرلی۔ اس شکست سے ہندوستان کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کی راہ مشکل ہوگئی۔انگلینڈ نے ہندوستان کے سامنے 420 رنوں کا بے حد مشکل ہدف رکھا تھا اور اس نے میزبان ٹیم کی اننگ آخری دن دوسرے سیشن میں 192 رن پر سمیٹ دی۔ انگلینڈ نے اس طرح غیرملکی سرزمین پر اپنی مسلسل چھٹی جیت درج کی۔ انگلینڈ نے اپنے کپتان جو روٹ کو ان کے 100ویں ٹیسٹ میں جیت کا شاندارتحفہ دیا۔ روٹ نے اس مقابلے میں پہلی اننگ میں 218 رنوں کی ریکارڈ اننگ کھیلی اور اس اننگ کے لئے مین آف دی میچ بنے ۔اس شکست سے ہندوستان کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کی راہ مشکل ہوگئی ہے ۔ ہندوستان کو فائنل میں جگہ بنانے کے لئے یہ سیریز1-2 یا 1-3 کے فرق سے جیتنی تھی جبکہ انگلیڈ کو 1-3، 0-3 یا 0-4 سے جیت حاصل کرنی ہے ۔ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے جدوجہد سے بھری 72 اور سلامی بلے باز شبھ من گل نے 50 رن بنائے لیکن وہ ٹیم کو ہار سے نہیں بچاسکے ۔ ہندوستان کے دیگر بلے باز غیرمعمولی اور ٹرن لیتی پچ پر انگلینڈ کے گیندبازوں کا سامنا نہیں کرپائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے لیچ نے چار، انڈرسن نے تین، جوفراآرچر، بین اسٹوکس اور ڈومینک بیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہندوستان نے صبح ایک وکٹ پر 39 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا، لیکن اگلے دوسیشن کے اندر ہندوستانی اننگ سمٹ گئی۔ گل 50، چیتیشورپجارا15، وراٹ 72، نائب کپتان اجنکیا رہانے صفر، رشبھ بنت 11، واشنگٹن سندر صفر اور روی چندرشون نورن بناکر آوٹ ہوئے ۔ روہت شرما کل 12 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے ۔جب صبح کے وقت ہندوستان نے اپنی اننگ کو آگے بڑھایا تو توقع کی جا رہی تھی کہ ہندوستانی بلے باز جدوجہد کرائیں گے اور میچ کوڈرا کرنے کی کوشش کریں گے لیکن کرشمائی تیز گیندباز اینڈرسن نے صبح کے سیشن میں تین وکٹ لے کر ہندوستانی بلے بازی کی کمر توڑدی۔گل نے 15 اورپجارا نے 12 رنز سے ہندوستانی اننگ کو آگے بڑھایا۔ ہندوستان کو پہلا جھٹکا جلد ہی لگ گیا۔ پجارا کو لیچ نے سلپ میں بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ ہندوستان کادوسرا وکٹ 58 کے اسکور پر گرا۔ پجارا نے 38 گیندوں میں ایک چوکا کی مدد سے 15 رن بنائے ۔گل اور وراٹ نے دوسری وکٹ کیلئے 34 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اینڈرسن ایک خوبصورت ان سونگرسے گل کو بولڈ کردیا۔
جوروٹ نے جیت کا سہرہ گیندبازوں کے سر باندھا
چنئی // ہندوستان کو پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن منگل کے روز 227 رن کے بڑے فرق سے ہرانے کے بعد انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے اس جیت کا سہرہ گیندبازوں کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم بہت اچھا کھیلی اور گیندبازوں نے غیرملکی سرزمین پر 20 وکٹیں لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے اور مین آف دی میچ روٹ نے میچ کے بعد کہا ، "ٹاس جیتنا اہم تھا لیکن ہمیں وہاں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرناتھا۔ ہم بہت اچھا کھیلے ۔ گیندبازوں نے غیر ملکی سرزمین پر 20 وکٹیں لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہمیں شروع سے ہی معلوم تھا کہ یہ ایک اچھی وکٹ ثابت ہونے والی ہے ۔انہوں نے کہا ، "کھلاڑیوں نے مختلف مراحل میں اپنا تعاون دیا ۔ ہمیں جیت کے لئے ایسا کرنا تھا ۔ ہم جانتے تھے کہ ہندوستان کے ساتھ مقابلہ سخت ہوگا۔