جموں// 20کروڑروپے سے زیادہ لاگت کے پروجیکٹوں کی منظوری کی تجویز انتظامی کونسل کے سامنے رکھی جائے گی۔ کمشنرسیکریٹری عمومی انتظامی محکمہ منوج کماردویدی کی جانب سے9 فروری 2021کوجاری کردہ ایک گورنمنٹ آرڈر زیرنمبر 122-آف 2021 میں کہاگیاہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے حاصل آئینی وانتظامی اختیارات کے تحت یہ ہدایت دی ہے کہ جموں وکشمیر میں 20کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹ محکمہ خزانہ کی جانب سے منظورکئے جانے کے بعدان سبھی پروجیکٹوںکوانتظامی کونسل کے سامنے غور کرنے کیلئے رکھاجائے ۔ ستمبر کے حکومتی آرڈر کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاہے کہ بیس کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے تمام پروجیکٹ یامنصوبے ’غور اورمنظوری‘کیلئے انتظامی کونسل کے سامنے رکھنا ضروری ہے ،اسلئے آئندہ ایسے تمام پروجیکٹ جن کی مالیت یالاگت 20 کروڑروپے سے زیادہ ہو،وہ انتظامی کونسل کے سامنے رکھے جائیں ۔