سرینگر//حکومت نے جموں وکشمیر پولیس (گزیٹیڈ) خدمات میں جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کے توسط سے بھرتی کیلئے مشتہر شدہ 141 خالی اسامیوں میں سے 70 کو واپس لے لیا ہے ۔اب ، جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن 141 کی بجائے صرف جموں و کشمیر پولیس (گزیٹیڈ) سروس میں71 افسروں کی بھرتی کرے گا۔جے اینڈ کے سول سروس کے خواہشمند امیدوارابتدائی( پرلیمنری) امتحان میں شرکت کے لئے تیاری کر رہے تھے جو ممکنہ طور پر جون کے آخری ہفتے یا جولائی2021 کے پہلے ہفتہ میں ہونا تھا ، ،تاہم عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میںجموں و کشمیر پولیس کے گزیٹیڈ سروس میں 70 اسامیوں کو واپس لینے سے وہ تشویش میں مبتلا ہیں۔ان امتحانات میں امیدواروں کویک وقتی عمر میں نرمی مل گئی تھی۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کی جانب سے سکریٹری ، جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے نام ارسال ایک مکتوب میں کہا گیا’’اس محکمہ کی جانب سے 24 دسمبر2020 کو جو مکتوب روانہ کیا گیا تھا میں جموں و کشمیر پولیس(گزیٹیڈ) کی خالی اسامیوں کی تعداد براہ راست بھرتی سے متعلق مشترکہ مسابقتی امتحانات کیلئے141کے بدلے71دستیاب ہے‘‘۔جموں کشمیر پولیس سروس میں 70 اسامیوں کو واپس لینے کے بعد ، عمومی انتطامی محکمہ نے جموں و کشمیر ( گزیٹیڈ) پولیس سروس کی71 اسامیوں کو پبلک سروس کمیشن کے پاس بھیج دیا ہے۔اس کے علاوہ ، جونیئر اسکیل’’ کے اے ایس‘‘ اور جے اینڈ کے اکاؤنٹس (جی) سروس کے حوالے سے خالی آسامیوں کی تعداد بالترتیب 56 اور60ہیں۔لہذا ، جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن مجموعی طور پر 187 اسامیاں ، جموں و کشمیر پولیس (گزٹڈ) خدمات کی 71 اسامیوں ، جونیئر اسکیل ’’کے اے ایس‘‘ کی 56 پوسٹوں اور جے اینڈ کے اکاؤنٹس (گزٹیڈ) سروسز کی 60 اسامیوں کو پُر کرہیں گا۔اس سے قبل ، 8 جنوری ، 2021 کو ، جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ مسابقتی (ابتدائی) امتحانات کے لئے 257 آسامیوں کا اشتہار دیا تھا جس میں جونیئر اسکیل’’ کے اے ایس‘‘ کی56اسامیاں اور جے اینڈ کے پولیس (جی) سروس 141 کے علاوہ جے اینڈ کے اکاؤنٹس سروس کی 60 پوسٹوں پر مشتمل تھا۔اس سے قبل ، سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کی عمر کی حد کو 37 سال سے کم کرکے 32 سال کرنے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ خواہش مندوں میں ناراضگی کے بعد ، حکومت نے سیول سروس کے خواہشمندوں کو 37 سال کی عمر تک امتحان میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے یک وقتی کی رعایت دی۔