اننت ناگ // یور خوشی پورہ قاضی گنڈ میں ایک رہائشی مکان زمین بوس ہوگیا۔ حالیہ برفباری کے دوران مکان کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں تھیں۔عبدالرحمان بٹ ولد ثناء اللہ بٹ کا رہائشی مکان بدھ کی سہ پہر اچانگ گر گیا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود لاکھوں روپے کی الیکٹرانک اشیاء اور دیگر گھریلو قیمتی سامان تباہ ہوگیا۔ تاہم جس وقت دو منزلہ مکان زمین بوس ہوا اس وقت یہاں کوئی اہل خانہ موجود نہیں تھا۔مذکورہ مکان میں بھاری برفباری سے شگاف پڑ گئے تھے۔