سری نگر// محکمہ صحت کشمیر کی جانب سے تمباکو نوشی کے مضر اثرات پر آج راجباغ سرینگر میں ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہورہا ہے ۔محکمہ صحت کشمیر اور این جی اوز کارڈ نیشن کمیٹی کے اشتراک سے تمباکو کے مضر اثرات پر منعقد ہونے والے ورکشاپ میں این جی اوز اور رضاکار تنظیموں سے وابستہ افراد شرکت کر رہے ہیں جس میں غیر سرکاری رضاکار تنظیموں کو اسناد اور ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔ (کے این ایس)