بارہمولہ//بلاک میڈیکل آفیسر شیری ڈاکٹر شیخ فاروق نے الٹرا سونوگرافی کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران سول سوسائٹی دلنہ کے ممبران نے لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر شیخ فاروق کی سراہنا کی۔ اس موقعہ پر میڈیکل آفیسر دلنہ ڈاکٹر وسیم ،ڈاکٹر آر پی سنگھ ، ڈاکٹر آصف ،ڈاکٹر سجاد کے علاوہ معززشہری مووجود تھے۔ دریں اثنا ڈاکٹر شیخ فاروق نے صحت کے شعبے میں سی ایس آر کی اعلی خدمات کے لئے این ایچ پی سی کا شکریہ ادا کیا۔