شوپیان // جنوبی کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران میں درجنوں دیہات میں تلاشیاں لیں گئیں۔ فوج اور پولیس نے دوران شب پلوامہ کے کریم آباد،وژھ پورہ کا محاصرہ کر کے تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔ تاہم اس دوران اگر چہ کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ، لیکن بتایا جاتا ہے کہ فورسز نے سرگرم جنگجوئوں کے لواحقین سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے انہیں ذہنی کوفت کا نشانہ بنایا ۔ادھر شوپیان میں دو الگ الگ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔دریں اثناء سیکورٹی فورسز اور پولیس نے بنڈ پائوا چتراگام میں تلاشی کارروائی کے دوران کمین گاہ تباہ کی۔اس دوران فسٹ آر آر اور پولیس نے کولگام کے تین علاقوں میں بھی تلاشیاں لیں۔ تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔