چمولی / اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کے رینی گاؤں کے نزدیک 7 فروری کو گلیشیر ٹوٹنے کے غیر متوقع واقعہ کے بعد سانحہ کے آٹھویں دن اتوار کو مختلف مقامات سے کل 12 لاشیں ملی ہیں۔ سانحہ کے دوران گمشدہ 204 افراد میں سے اب تک 50 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے کمانڈر نونیت بھلر نے بتایا کہ سرنگ میں پانچ ، رینی گاؤں میں چھ اور رودر پریاگ میں ایک لاش ملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملنے والی لاشوں کی کل تعداد 12 ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران سنیچر کو 38 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ان میں سے اب تک 15 افراد کی شناخت کی جاچکی ہے۔(یو این آئی )
اتراکھنڈ میں موسم میں تبدیلی، برف باری کے آثار
دہرادون// (یواین آئی) اتراکھنڈ میں اتوار صبح سے موسم نے رنگ بدلنا شروع کردیا۔ دارالحکومت دہرادون میں اگلے تین دنوں میں ہلکی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں تک ہلکی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ریاستی محکمہ موسمیات مرکز کی طرف سے جاری کردہ ایک بلیٹن کے مطابق اتراکشی ، چمولی اور پتھوڑاگڑھ ضلعوں کے اونچے علاقوں میں 16 فروری تک بہت ہلکی بارش اور برف باری کے آثار ہیں۔ دوسرے اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ریاستی موسمیاتی مرکز کے مطابق ہری دوار اور اودھم سنگھ نگر کے کچھ حصوں میں اوسط درجے یا گھنے کہرے کا غالب امکان ہے۔ دہرادون میں جزوی طور سے ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔