واشنگٹن// وائٹ ہا ئوس کے قریب ایک 66 سالہ خاتون کو پولیس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے نام خط کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ‘پولیس نے خاتون کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی کار میں مو جود تھی اور بندوق لوڈ کر رہی تھی’۔ خاتون کے پاس سے بندوق اور ایک خط ملا ہے جو امریکی صدر کے نام ہے۔ گرفتاری کے وقت امریکی صدر وائٹ ہاؤس کے اندر ہی موجود تھے۔