بانڈی پورہ//بانڈی پورہ قصبہ اوراس سے ملحقہ بستیوں میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں۔ بانڈی پورہ بازار اورکلوسہ نوپورہ میں بھاری تعداد میں آوارہ کتوں کی موجودگی سے والدین کو سکول جانے والے بچوں کے متعلق خدشات ہیں۔کئی والدین نے کہا کہ بچے اب سکول جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن بازار اور گلی کوچوں میں آوارہ کتوں کی بڑی تعداد سے خوف طاری ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق دیہات میں بھی یہی صورتحال ہے۔ آیت مولا اورچکریشی پورہ کے لوگوں نے بتایا کہ ایک طرف بندروں کی بڑی تعداد بستی کے لوگوں کے لئے سوہان روح بنی ہوئی ہے اوراب دوسری جانب آوارہ کتوں نے پریشانی کا ماحول قائم کیاہے۔