کپوارہ //شمالی ضلع کپوارہ کے چک دیدی کو ٹ میں بنیادی سہولیات کا فقدان پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگ گو نا گو ں مشکلات سے دو چار ہیں ۔ ضلع صدر مقام کپوارہ سے 10کلو میٹر دور اس علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے جبکہ سڑک کی حالت نا گفتہ بہ ہے اور یہاں قائم مڈل سکول کی عمارت خستہ حالت میں ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پینے کے پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے اور جل شکتی محکمہ کی جانب سے یہا ں جوواٹر سپلائی سکیم ہے اس پرچند لوگو ں نے غیر قانونی کنکشن اٹھا ئے ہیں اور نتیجے کے طور بیشترآبادیپینے کے پانی سے محروم ہے ۔ مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ یہا ں کی خواتین کو کئی کلو میٹر دور جاکر پینے کا پانی حاصل کرنا پڑتا ہے جو کبھی کبھی نا قابل استعمال بھی ہوتا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ پینے کے پانی کا معاملہ کئی بار محکمہ جل شکتی کی نو ٹس میں لایا گیالیکن انہو ں نے تا حال کوئی کارروائی عمل میںنہیں لائی ۔مقامی لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ علاقے کی رابطہ سڑک انتہائی نا گفتہ بہہ ہے اور اس پر چلنا محال ہے۔لوگو ں کے مطابق گزشتہ سال سڑک پر مرمت کا کام شروع کیا گیا لیکن نا معلوم وجو ہات کی بنا پر اس سڑک پر مرمت کا کام ادھورا چھو ڑ دیا گیا ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ سڑک کی حالت دیکھ کر مقامی ٹرانسپورٹرو ں نے بھی علاقے کیلئے پانی سروس جری رکھنے سے انکار کیاہے جبکہ بارشو ں اور برف باری کے دوران اس سڑک پر عبور و مرور میں سخت دقتو ں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگو ں کا کہنا ہے کہ چک دیدی کو ٹ میں ایک مڈل سکول قائم ہے لیکن اس کی عمارت خستہ حالت میں ہے اور اب اس سکول کی عمارت نا قابل استعمال بن چکی ہے ،سکول میں زیر تعلیم بچو ں کو ہر وقت خوف رہتا ہے کہ کہیں کوئی بڑا حادثہ پیش نہ آئے ۔مقامی لوگو ں نے الزام لگایاکہ چک دیدی کو ٹ کو کئی دہائیو ں سے یکسر نظر انداز کیا گیا جس کا خمیازہ یہا ں کے لوگو ں کو بھگتنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ چک دیدی کو ٹ جیسے دور دراز علاقہ کی طرف توجہ دیکر لوگو ں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں ۔