سرینگر//گاندربل میں کھیلوںکی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کیلئے الطاف حسین میموریلT-20پولیس پریمیئرکرکٹ لیگ (2020-2021) کا انعقاد کیاگیاجس کا افتتاح پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے 8اکتوبر2020کو کیا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع کے64ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میںDCAGنے ویلی سٹارس کو ہراکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ ویلی سٹارس نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کافیصلہ کیا۔ DCAGنے 19.4اوورمیں123رن سکور کئے اور سبھی کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔ احسان نے20 اور شوکت نے20رن بنائے۔ ویلی سٹارس کی طرف سے رفیق احمد نے 31رن دے کر3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ویلی سٹارس کو مقررہ 20اوور میں 123رن ضرورت تھی تاہم 15ویں اوور میں ساری ٹیم پویلن کی طرف لوٹ گئی اور فقط 83رن بنائے۔ صائم مصطفی نے بہترین گیندبازی کامظاہرہ کرتے ہوئے 4اوور میں11رن دے کر6وکٹیں حاصل کیں۔DCAGنے فائنل میچ39رنوں سے جیت درج کی۔ صائم مصطفی کوفائنل میچ میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ علاوہ ازیں صائم مصطفی نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے 262رن دے کر17وکٹیں چٹکائی جبکہ 3ہالف سنچریاں بھی بنائیں جس پر انہیں ٹورنامنٹ کا مرد میدان قرار دیا گیا۔ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال، ایڈیشنل ایس پی گاندربل فیروز یحیٰ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل ڈاکٹر عبدالماجد، ایس ڈی پی او کنگن یاسر قادری، ڈی ایس پی DARعمر رشید کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔ایس ایس پی گاندربل نے کھلاڑیوں میں نقدی ،مومنٹو اور انعامات تقسیم کئے۔