Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

احمد آباد ٹیسٹ؛ انگلش بلے بازی پھر ایک بار بھارتی سپنروں کے سامنے ڈگمگائی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 5, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 احمد آباد/بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کو 205رن پر سمیٹنے کے بعد بھارت نے پہلے دن کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 24رن بنائے ہیںاور اس طرح سے انگلینڈ کے سکور سے181رن پیچھے ہے۔ اس سے قبل بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل اور آف اسپنر روی چندرن اشون نے ایک بار پھر خطرناک بولنگ کرتے ہوئے یہاں جمعرات کو پہلے دن بالترتیب چار اور تین وکٹیں لیتے ہوئے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 205رنز پر سمیٹ دیا۔ دن کے کھیل کے اختتام تک ، ہندوستان نے 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 24 رنز بنالئے ہیں۔ اکشر نے دوسرے ٹیسٹ میں اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے انگلش بلے بازوں کو ایک بار پھر نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ پچھلے میچ میں 11 وکٹیں حاصل کرنے والے پٹیل نے آخری ٹیسٹ میں 26 اوورز میں 68 رن پر چار وکٹیں حاصل کیں ، اشون نے 19.5 اوورز میں 43 رن پر تین ، فاسٹ بولر محمد سراج نے 14 اوورز میں 45 رن پر دو اورپارٹ ٹائم آف اسپنرواشنگٹن سندر نے سات اوور میں 14 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ ہندوستان نے اسٹمپس تک شبھمن گل کاوکٹ گنوایا جنہیں تیز گیندباز جیمس انڈرسن نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ روہت شرما آٹھ اور چیتشور پوجارا 15 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے سب سے زیادہ 55 اور ڈینیل لارنس نے 46 رنز بنائے ۔ کپتان جو روٹ پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کو اچھی شروعات دینے کے لئے اوپنر جیک کرولی اور ڈومینک سیبلے ایک بار پھر اکشر کے سامنے بے بس نظر آئے ۔ اکشرکا پہلا شکار سیبلے بنے جو دورن پر ہی اکشر کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ اس کے بعد کرولی بھی نو رنز بنا کر چلتے بنے ۔ اکشر نے انہیں محمد سراج کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس طرح انگلینڈ کے ابتدائی دو وکٹ بالترتیب 10 اور 15 رنز پر گرے ۔اشون بھی بولنگ محاذ پر پیچھے نہیں رہے ۔ انہوں نے مڈل آرڈر بیٹسمین اولی پوپ کی صورت میں اپنا پہلا شکار کیا جو اچھا کھیلنے کے باوجود29 رنز پر شبھمن گل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے ۔ اشون کا اگلانشانہ وکٹ کیپر بلے باز بین فاکس بنے جنہیں اشون نے ایک رن پر پویلین بھیج دیا۔ اس طرح اکشر اور اشون نے مجموعی طور پر سات وکٹ اپنے نام کئے ۔اس بار فاسٹ با لر محمد سراج کا بھی سکہ چمکا۔ انہوں نے جانی بیئرسٹو اور کپتان جو روٹ کی شکل میں اہم وکٹ حاصل کئے ۔ سراج نے دونوں کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ بیئرسٹو نے 28 اور روٹ صرف پانچ رنز بنا سکے اور مایوس ہوکر پویلین لوٹ گئے ۔ پہلے دن کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو سندر نے بین اسٹوکس کا سب سے اہم وکٹ حاصل کیا۔ اسٹوکس انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے ۔ ان کی 55 رنز کی نصف سنچری اننگ نے انگلینڈ کو 200 کے اسکور تک پہنچایا۔ اسٹوکس نے 121 گیندوں کی اننگ میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے ۔اکشر اور اشون کی جوڑی نے مسلسل تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے بلے بازی کی کمرتوڑ دی۔ جہاں اکشر نے اوپنرز کو اپنی گرفت میں لیا، وہیں اشون نے مڈل آرڈر کے دو اہم بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ انگلینڈ کا پہلا وکٹ 10 رنز کے اسکور پر گرا۔ اکشر نے پہلے دن کے چھٹے اوور کی دوسری گیند پر سبلے کو بولڈ کردیا۔ اس کے فورا بعد ہی انہوں نے کرولی کو کیچ آؤٹ کرایا۔ اس طرح انگلینڈ نے اپنادوسرا وکٹ 15 رنز پر گنوا دیا۔اس کے بعد بولنگ کرنے آئے سراج نے بھی دم دار گیندبازی کی اور تجربہ کار بلے بازوں بیئرسٹو اور روٹ کا وکٹ اپنے نام کیا۔ بیئرسٹو اور روٹ کے شکل میں انگلینڈ کا بالترتیب تیسرا اورچوتھا وکٹ گرا۔ اس کے بعد اسٹوکس اور پوپ نے اپنی ذمہ داری سنبھالی اور کریز پر قدم جمائے ۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لئے 43 رنز کی شراکت کی، لیکن نوجوان گیندباز سندر نے اسٹوکس کو ایل بی ڈبلیو کرکے شراکت توڑ دی۔ اس طرح انگلینڈ کا پانچواں وکٹ 121 رنز پر گرا۔اس کے بعد بیٹنگ کرنے آئے ڈینیئل لارنس بھی اچھے فارم میں دکھے اور انہوں نے پوپ کے ساتھ 45 رنز کی شراکت کی۔ اس درمیان اشون نے پوپ کو آؤٹ کرکے شراکت اور انگلینڈ کی امیدوں دونوں کو توڑدیا۔ لارنس بھی زیادہ دیر تک نہیں ٹک پائے اور اکشر کی گیند پر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں اسٹمپ آوٹ ہوگئے ۔ 170 رنز پریہ انگلینڈ کا ساتواں وکٹ تھا۔اس کے بعد اکشر اور اشون نے 35 رن پر تین وکٹ گراکرانگلینڈ کو 205 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ وکٹ کیپر بین فاکس ایک، ڈوم بیس تین اور جیک لیچ تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ تیز گیندباز جیمز اینڈرسن 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔(یواین آئی)
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لینڈ سلائیڈنگ کے دوران یاتری کی موت کی خبریں بے بنیاد: ایس ایس پی گاندربل
تازہ ترین
شدید بارشوں کے باعث امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل
تازہ ترین
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں

Related

سپورٹس

ڈوڈہ میں انٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول ٹورنامنٹ مقابلے جاری

July 16, 2025
سپورٹس

سست اوور ریٹ کیلئے انگلینڈ پر جرمانہ

July 16, 2025
سپورٹس

ڈریگن بوٹ ایسوسی ایشن یشا مدگل سے ملاقی

July 16, 2025
سپورٹس

ٹیسٹ رینکنگ روٹ نے دوبارہ نمبر 1بلے باز کی رینکنگ حاصل کر لی

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?