سری نگر//سابق بیورئوکریٹ ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہاہے کہ میں ہمیشہ ہندوستان نواز رہاہوں ۔جے کے این ایس کے مطابق بیوروکریسی چھوڑ کر عملی سیاست میں سرگرم ہونے، پھر5اگست 2019 کے بعدکچھ ماہ تک نظر بند رہنے والے سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے نظربندی ختم ہونے کے بعدایک اورٹویٹ کیا ہے ،جس میں موصوف نے لکھاہے، ’’میں ہمیشہ ہندوستان نوازرہاہوں‘‘۔شاہ فیصل نے 5سطور پر محیط اپنے تازہ ٹویٹ میں کچھ یوں رائے یانکتہ نظر پیش کیاہے ۔موصوف نے لکھاہے ،’’ دوستو!ایک باریاہمیشہ کیلئے اسے حل کریں ،میں ہمیشہ ہندوستان نوازرہاہوں ،لیکن اب میں یک ذہن یاارادتاً،بے شرمی ،بے بسی اورناقابل فراموش طورپر بھارت نوازہوں ،میںاپنی جانب سے اپنی بات پراٹل ہوں،یہ ایک لمبی کہانی ہے اورمجھے ایک دن یہ کہانی سنانی ہوگی،لیکن یہ اس طرح ہونے والاہے ۔امن ۔‘‘